Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

شاہ رخ کا نیم برہنہ اشتہار جو مداحوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا

کنگ خان مذکورہ اشتہار میں 4 بالی ووڈ اداکاراؤں کیساتھ نظر آئے تھے
شائع 15 دسمبر 2024 09:41am

بیوٹی سوپ لکس کے اشتہارات پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول رہے ہیں، اور آج تک جاری ہیں، ان کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ایڈز میں نامور اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جاتا ہے تاکہ برانڈ اچھا بزنس کر سکے۔

لیکن ایک بار لکس بیوٹی صابن کے اشتہار میں بالی وڈ حسیناؤں کے بجائے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا گیا تھا جو دوبارہ خبروں کی زینت بن رہا ہے۔

اشتہار میں شاہ رخ خان کے علاوہ 4 مقبول بالی ووڈ اداکاراؤں کو بھی دکھایا گیا تھا جس نے کمرشل کو چار چاند لگائے۔

یہ ایڈ جب ٹی وی پر پہلی بار نشر ہوا تو ناظرین حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ اس ایڈ میں کسی خوبرو خاتون کی جگہ شاہ رخ خان لکس صابن تھامے ہوئے تھے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کتنے برس کے ہوگئے؟

اشتہار میں کنگ خان کو ایک بڑے باتھ ٹب میں لیٹے دکھایا گیا کہ اسی دوران انٹری ہوتی ہے 4 خوبصورت اداکاراؤں کی، جس میں پہلی انٹری کرتی ہیں ڈریم گرل ہیمامالنی جو سیاہ رنگ کی ساڑھی میں جازب نظر آرہی تھیں، پھر آتی ہیں جوہی چاولہ جو گلابی رنگ کی ساڑھی میں انتہائی خوبرو دکھ رہی ہوتی ہیں۔ اس کے بعد کرینہ کپور اور پھر آخری انٹری لیجنڈری ادکارہ سری دیوی کی ہوتی ہے

کرینہ کپور نے شرمیلا ٹیگور کی سالگرہ پرخصوصی انداز میں مبارکباد دی

شاہ رخ خان ان چاروں حسیناؤں کا تعارف دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری چوائس یہ چاروں ہیں۔

لکس سوپ کی جانب سے یہ اشتہار اپنی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر لانچ کیا تھا جن میں نامور بالی ووڈ شخصیات کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

Kareena Kapoor

Shahrukh Khan

Juhi chawla

lux commercial

lux soap

beauty brand

hima malini

siri devi