Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی میڈیسن کمپنی کی وین کو لوٹ لیا گیا، سیلزمین بڑی رقم سے محروم

ڈاکوؤں نے پسٹل کے بٹ سے وین کے شیشے توڑے اور سیلزمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا
شائع 15 دسمبر 2024 08:46am

پنجاب کے شہر شجاع آباد کے علاقے سکندرآباد کے قریب نجی میڈیسن کمپنی کی وین کو لوٹ لیا گیا۔ پانچ مسلح ڈاکو سیلز مین سے انیس لاکھ نقدی لوٹ کرلے گئے۔

سیلز مین محمد امین اور ڈرائیور قصیرعباس نے بتایا کہ وہ ریکوری کر کے ملتان جا رہا تھا کہ بائی پاس کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا۔

محمد امین نے کہا کہ ڈاکوؤں نے پسٹل کے بٹ سے وین کے شیشے توڑ دئے، ہمیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور انیس لاکھ روپے سے زائد نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

سات ملزمان نے دو خواجہ سراؤں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفیش شروع کردی۔

ڈکیتی کی بڑی واردات سے علاقے میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے، اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وارداتوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Robbery