Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

فرانس میں فائرنگ سے دو تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک

فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا، رپورٹ
شائع 15 دسمبر 2024 08:39am

فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار اور دو تارکین وطن ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔

کرک: فائرنگ کے بعد گاڑی نذر آتش، 2 افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز 22 سالہ ملزم گھائیولڈے کے ایک پولیس اسٹیشن پہنچا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ وہی شخص ہے جس نے بندوق چلائی تھی۔ اس نے یہ کام مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ورم ہاوٹ اور لون پلیج میں فائرنگ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ یہ دونوں جگہیں چینل سے تقریباً چھ میل کے فاصلے پر ہیں۔

گلستان جوہر میں فائرنگ سے رائیڈر جاں بحق، ویڈیو وائرل

حکام نے گرفتار شخص کی گاڑی سے تین ہتھیار برآمد کرلیے۔ تارکین وطن کی عارضی پناہ گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تارکین وطن کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ طویل عرصے سے اس علاقے میں خیموں میں مقیم تھے۔

france firing

shootings

French migrant camp

Dunkirk