کرکٹ آسٹریلیا کو 10 گیندیں کم ہونے پر 10 لاکھ ڈالرز کی چپت لگ گئی
کرکٹ کی دنیا میں حیران کردینے والے واقعات کی کمی نہیں، اب آسٹریلیا کو کھیل کے دوران محض 10 گیندیں کم ہونے پر 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوگیا ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جاری تھا کہ بارش ہوگئی اور یوں پہلے دن صرف 13 اعشایہ 2 اوورز کا کھیل ہوکا جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 28 رنز بنائیں۔ بارش کی وجہ سے دوبارہ کھیل نہیں ہوسکا۔
قوانین کے مطابق میچ میں 15 اوورز سے کم کا کھیل ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو ٹکٹ کے تمام پیسے واپس کرنا ہوں گے۔
اس طرح اگر مزید 10 گیندیں ہونے کے بعد بارش ہوتی تو کرکٹ آسٹریلیا ری فنڈ سے بچ جاتی۔ پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ممکن ہوا۔
تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں، گراؤنڈ میں 30 ہزار 145 افراد میچ دیکھنے کےلیے آئے تھے۔