Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

ٹی 20 میچ میں نامناسب حرکت پر افغان آل راؤنڈرر کو جرمانہ

ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا
شائع 14 دسمبر 2024 04:41pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میچ میں غصہ دکھانے پر افغانستان کے آل راؤنڈر پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹر گلبدین نائب پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ لگایا گیا ۔

کرکٹ کے عالمی ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان کو پھر لالی پاپ دیا، سابق کرکٹر

امپائرکے فیصلے پر ناگواری دکھانے پر افغان آل راؤنڈرر کو جرمانہ کیا گیا، آئی سی سی نے گلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کے گلبدین نائب کو جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں کیا گیا۔

جنوبی افریقا کی فیصلہ کن جیت، دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست

ٹی 20 میچ کے دوران امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پرافغان کرکٹر نے نامناسب حرکت کی تھی۔

ICC

Afghanistan cricket team

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)