حیسکو کا انوکھا کارنامہ، لائن لاسسز بچانے کیلئے سرکاری اداروں پر 22 لاکھ اضافی یونٹ تھوپ دیے
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (حیسکو) سب ڈویژن جامشورو کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری اداروں کے یونٹس میں اضافہ کرکے سندھ حکومت کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا گیا۔
حیسکو کے ایس ڈی او نے لائن لاسسز بچانے کے لئے سرکاری اداروں پر 22 لاکھ اضافی یونٹ تھوپ دیئے۔
حیسکو کی جانب سے سرکاری اداروں پر اضافی یونٹ لگا کر دس کروڑ سے زائد اضافی رقم بھی وصول کرلی گئی۔
چینی کمپنی پنجاب میں موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی
حیسکو سپرنڈنٹنٹ انجینئر لاڑکانہ نے اضافی یونٹ لگانے پر ایس ڈی او سب ڈویژن جامشورو ممتاز میمن سے جواب طلب کیا تھا۔
حیسکو سپرنڈنٹنٹ انجینئر لاڑکانہ نے خط میں لکھا کہ گزشتہ سال کے بنسبت امسال تین گناہ زیادہ یونٹ لگائے گئے ہیں جس کی وضاحت دی جائے۔
خط میں کہا گیا کہ حیسکو جامشورو نے سرکاری اداروں کے بیج نمبر 28 پر ماہ اکتوبر کے 35 لاکھ یونٹ لگائے ہیں جبکہ گزشتہ سال 12 لاکھ یونٹ لگے تھے۔
چائے کے ہوٹل پر چوری کیلئے آنے والا چور روشن دان میں پھنس کر ہلاک
حیسکو حکام نے مذکورہ معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا۔