Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مسلح ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکوؤں نے مشہور گولا کباب والوں کا قیمہ گن پوائنٹ پر چھین لیا

'جیسے ہی ملزمان میرے پاس آئے، میں سمجھا موبائل فون اور کیش چھیننے آئے ہیں، لیکن۔۔۔'
شائع 14 دسمبر 2024 02:55pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بے لگام ڈاکوؤں نے انوکھی واردات کرتے ہوئے شہر کے مشہور گولا کباب والوں کا قیمہ گن پوائنٹ پر چھین لیا۔

شہر میں ڈاکوؤں نے موبائل فون، موٹر سائیکل، رقم اور دیگر اشیا چھیننے کے ساتھ ساتھ انوکھی واردات بھی کر ڈالی۔

لاہور: جسم فروشی کے دھندے میں ریکارڈ یافتہ شخص ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک

ڈاکوؤں نے شہر کے مشہور گولا کباب والوں کا قیمہ گن پوائنٹ پر چھین لیا۔

لیاقت آباد میں ہونے والی یہ انوکھی واردات گزشتہ شام ہوئی، موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر ملازم سے 10 کلو قیمہ چھینا اور فرار ہو گئے۔

اسلام آباد کے ہوٹل میں لڑکی کا قتل، گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

شہری نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ جیسے ہی ملزمان میرے پاس آئے، میں سمجھا موبائل فون اور کیش چھیننے آئے ہیں، لیکن ملزمان وہ قیمے کی تھیلی چھین کر لے گئے۔

شہری نے کہا کہ شہر میں ڈاکوؤں نے موبائل فون اور کیش چھیننے کے ساتھ ساتھ اب گوشت کا قیمہ بھی چھیننا شروع کر دیا ہے۔

karachi

Robbery

Karachi Street Crimes