پشاور کے الیکشن ٹریبونل جج اعتراض پر ناراض، کیسز سننے سے معذرت
پشاور کے الیکشن ٹریبونل جج جسٹس وقار احمد اعتراض پر ناراض ہوگئے ہیں، انہوں نے الیکشن کیسز سننے سے معذرت کرلی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے جسٹس وقار احمد پر اعتراض کیا تھا۔
عمران خان اور بشریٰ پر رینجرز اہکاروں کے قتل کا مقدمہ درج، ’منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا‘
ارباب وسیم نے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ جسٹس وقار انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے ممبر کے ساتھ پی ٹی آئی دور حکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے۔
جس پر جسٹس وقار احمد کا کہنا ہے کہ اعتراض کے پیش نظر الیکشن کیسز نہیں سن سکتا، الیکشن کیسز کسی اور ٹریبونل کو منتقل کئے جائے۔
سپریم جوڈیشل کونسل رولز میں ترمیم کیلئے جسٹس منیب کی سربراہی میں کمیٹی قائم
ان مقدمات میں سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کیس بھی شامل ہے، ساتھ ہی صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور شہریار آفریدی کی کامیابی کے خلاف درخواستیں بھی شامل ہیں۔