Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

یوکرین جنگ میں روس کے میزائل ڈیزائن کرنے والے سائنسدان کی لاش برآمد

یوکرین پر حملے کے لیے استعمال ہونے والے روسی کروز میزائل کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے تھے
شائع 14 دسمبر 2024 12:11pm

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کے معاون اور روس کے لیے میزائل بنانے والے سائنسدان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میخائل شیٹسکی (Mikhail Shatsky) ایک روسی کمپنی کے ڈپنی جنرل ڈیزائنر اور سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔

رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی روس کے لیے میزائل بناتی ہے جو اس وقت یوکرین کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

روس نے دنیا کے دو جدید ترین جہازوں ’ایف 22‘ اور ’ایف 35‘ کا توڑ نکال لیا، امریکا کے کانپیں ٹانگنے لگیں

روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ پاگل پن ہے، ٹرمپ

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میخائل شاٹسکی کو کریملن سے تقریباً 8 میل دور ماسکو کے قریب ایک پارک میں نامعلوم شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

میخائل شٹسکی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی تھے اور یوکرین پر حملے کے لیے استعمال ہونے والے روسی کروز میزائل کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے تھے۔

شام میں آئین معطل، روس نے ملک کو گندم کی سپلائی روک دی

مقتول روسی ڈرون، ہوائی جہاز اور خلائی جہاز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو شامل کرنے کے حامی بھی تھے۔

russia

Ukraine

Putin Aide

Russian Missile Developer

Found Dead