مذاکرات کے دوران شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 9 مئی کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں، سب میں بریت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور دیگر کے خلاف کرمنل کمپلینٹ دائر کی ہے، دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی، مظاہرین احتجاج کیلئے بیٹھے بھی نہیں تھے کہ شیلنگ شروع کردی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی مذاکرات کا کہا تھا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے سے ریکار ڈطلبی کیلئے خط
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی لیکن مطالبات ضرور رکھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا۔
پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی، سینیٹرعرفان صدیقی
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا،اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔
Comments are closed on this story.