Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی کلمہ چوک کینٹینر جلانے کا مقدمہ: پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے
شائع 14 دسمبر 2024 11:06am

انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں 8 روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں، ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر وہ گرفتار نہ ہو سکے۔

جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

pti leadership

9 May Cases