Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

خاتون نے اپنی ناکام شادی کا سفر مہندی کے ذریعے بیان کردیا

مہندی افسوس کے طور پر بھی لگائی جانے لگی جس کا ٹرینڈ بھی چلنے لگا
شائع 14 دسمبر 2024 11:01am
تصویر بشکریہ: بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ: بھارتی میڈیا

دلہن کی تیاری مہندی کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہے، شادی کی خوشی میں دلہن اپنے ہاتھوں کو مہندی سے سجاتی ہے۔

مگر اب مہندی افسوس کے طور پر بھی لگائی جانے لگی جس کا ٹرینڈ بھارت سے شروع ہوا۔

مہندی کے فن میں ایک نیا ٹرینڈ جسے ”طلاق مہندی“ کہا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیران کر رہا ہے۔ روایتی طور پر مہندی محبت اور شادی کا جشن منانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. لیکن اب اسے طلاق کے بعد دل ٹوٹنے اور غم بیان کرنے کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں ایک خاتون نے اپنی ناکام شادی کا سفر مہندی کے ذریعے بیان کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عروشی نامی بھارتی خاتون نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انساٹاگرام پر اپ لوڈ کی جس پر صارفین نے افسوس کا اظہار کیا وہیں بعض صارفین نے اس عمل کو غیر ضروری قرار دیا۔

بیوی کے اکیلے باہر جانے پر شوہر آپے سے باہر، بیک وقت 3 طلاقیں دے دیں

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون اپنے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن کے ذریعے اپنی ناکام شادی کی کہانی بیان کر رہی ہیں۔ ان کی مہندی میں ”بالآخر طلاق ہو گئی“ جیسے الفاظ اور تصاویر شامل ہیں جو ان کے درد اور جذبات کو ظاہر کرتی ہیں جو ان پر گزری ہوگی۔

بہت سے لوگ ویڈیو پر تبصرے کر رہے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ وہ عورت کی ہمت کو سراہتے ہیں، کہتے ہیں کہ اپنی کہانی شئیر کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے۔

3 بچوں کے بعد شوہر اپنی بیوی کا چچا نکلا، شادی ختم کرنی پڑ گئی

ایک اور صارف نے لکھا کہ طلاق کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، لیکن مہندی کا ڈیزائن ان کی طاقت اور ہمت کو ظاہر کر رہا ہے جو آگے بڑھنے کے لیے درکار ہے۔

Woman

divorced

narrates

failed marriage

through striking mehendi