Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

لاہور: جسم فروشی کے دھندے میں ریکارڈ یافتہ شخص ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک

گشت پر موجود پولیس کو اچانک بلڈنگ کی چھت سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2024 11:39am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک شخص ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

گشت پر موجود پولیس کو اچانک بلڈنگ کی چھت سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی، پولیس فوری موقع پر پہنچی تو انہیں وہاں ایک شخص مردہ حالت میں پڑا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈیڈ باڈی کی شناخت عون حیدر کے نام سے ہوئی۔

سات ملزمان نے دو خواجہ سراؤں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عون حیدر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ریکارڈ یافتہ تھا اور متعدد بار جیل جا چکا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ عون حیدر ہوٹل کی پانچویں منزل پر کھڑکی سے ٹیک لگائے کھڑا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ کھڑکی سے نیچے آگرا۔

چائے کے ہوٹل پر چوری کیلئے آنے والا چور روشن دان میں پھنس کر ہلاک

مزنگ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔