Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

عماد وسیم کے بعد ایک اور کھلاڑی کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کلیدی رکن رہے ہیں
شائع 14 دسمبر 2024 10:13am

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے لیے رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمائندگی کی تھی۔

بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، تیز ترین 11 ہزار رنز والےبلے باز بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

محمد عامر کا کیرئیر

32 سالہ محمد عامر نے جون 2009ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہائبرڈ منصوبہ منظور، بھارتی ٹیم کہاں کھیلے گی؟

عامر نے عالمی سطح کے تینوں فارمیٹس میں 271 وکٹیں حاصل کیں اور 1179 رنز بنائے۔

فاسٹ بولر محمد عامر 2009ء کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

Mohammad Amir

Retirement

INTERNATIONAL CRICKET

pakistani fast bowler

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

imad wasim