Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کا سب سے مہنگا پانی؟ جاپانی بوتل کی قیمت نے سب کو دنگ کردیا

س کی قدرتی خصوصیات کو برقرار رکھنے کیلئے کم سے کم پروسیسنگ کے ساتھ بوتل میں ڈالا جاتا ہے
شائع 14 دسمبر 2024 09:56am

پانی انسان کی ایک بنیادی ضرورت ہے جسے ہم گلاس، کولر اور بوتلوں میں ڈال کر استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا اس کی مارکیٹنگ اور اسے انتہائی لگژری پراڈکٹ کے طور پر فروخت کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

لیکن ایک جاپانی کمپنی نے ثابت کر دیا کہ ایسا کرنا ممکن ہے۔ فیلیکو واٹر نامی جاپانی کمپنی نے کامیابی سے پانی کو ایک لگژری پراڈکٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ وہ جاپان سے خالص منرل واٹر استعمال کرتے ہیں جن کی خوبصورت پیکیجنگ میں بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’فیلیکو جیولری واٹر‘ اب دنیا کے سب سے مہنگے بوتل والے پانی کے برانڈز میں سے ایک ہے، جس کی قیمتیں دس ہزار ڈالر (پاکستانی 27 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد) فی لیٹر سے زیادہ ہیں۔

برطانیہ میں ہونے والی مہنگی ترین دیسی شادی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیلیکو میں بھرا جانے والا پانی جاپان میں کوبی کے ’روککو نیشنل پارک‘ میں قدرتی چشمے سے آتا ہے۔ اس چشمہ کا پانی انتہائی صاف اور اعلیٰ معدنی مواد کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسے آتش فشاں چٹان کے ذریعے فلٹر کیا جاتا ہے، جو اسے ایک تازہ ذائقہ بخشتا ہے۔ فیلیکو پانی کو اس کی قدرتی خصوصیات کو برقرار رکھنے کے لیے کم سے کم پروسیسنگ کے ساتھ بوتل میں ڈالا جاتا ہے۔

سلمان خان کی کلائی پرگھڑی کی مالیت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

فیلیکو جیولری واٹر کی اتنی زیادہ قیمت صرف پانی کی پاکیزگی کی وجہ سے نہیں ہے۔ اس کی خوبصورت پیکیجنگ بھی ایک بڑا عنصر ہے۔ فیلیکو کی ہر بوتل احتیاط کے ساتھ ہاتھ سے بنائی گئی ہے، جس میں کرسٹل اور سونا لگایا گیا ہے جو اے ایک مہنگی ترین پانی کی بوتل بناتی ہے۔ اس دلکش پانی کی بوتل میں جاپانی کاریگری کی بہترین مثال نظر آتی ہے۔

’یہ تو ٹوائلٹ کی چپل ہے‘ کویتی اسٹور میں چپل کی حیران کن قیمت

فیلیکو پانی کی بوتلیں ہاتھ سے بنتی ہیں، اور انہیں خصوصی رکھنے کے لیے، ہر ماہ صرف 5,000 بنتی ہیں۔ یہ محدود فراہمی قیمت کو بلند رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ فیلیکو جیولری پانی کی ایک باقاعدہ بوتل کی قیمت لگ بھگ ایک ہزار ڈالر بتائی گئی ہے، لیکن خاص ایڈیشن کی بوتلوں کی قیمتیں دس ہزار ڈالر تک بھی ہوتی ہیں۔

فیلیکو جیولری واٹر خریداری کے لیے دستیاب سب سے مہنگے لگژری واٹر برانڈز میں سے ایک ہے۔

Japan

water bottle

expensive water bottle

10 thousand dollars

gold and crystal

Fillico water