Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کے ہوٹل میں لڑکی کا قتل، گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

لاش کے گلے پر ازار بند کے نشان موجود ہیں، پولیس
شائع 14 دسمبر 2024 09:20am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

اسلام آباد کے ہوٹل میں لڑکی کی لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا ہے۔

بدھ (10 دسمبر) کو اسلام آباد ہوٹل سے 23 سال کی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ کمرہ ایک لڑکے نے بک کروایا تھا اور دو دن پہلے لڑکی کے ساتھ ہوٹل پہنچا تھا۔

ذرائع کے مطابق لڑکا 9 دسمبر کی رات فرار ہوگیا، ہوٹل انتظامیہ نے شک پر کمرہ کھولا تو لڑکی کی لاش ملی۔

سات ملزمان نے دو خواجہ سراؤں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا

پولیس نے لڑکی کی لاش پمز اسپتال منتقل کرکے لڑکے کی تلاش شروع کی اور آج 14 دسمبر کو لڑکے کر گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

گلستان جوہر میں فائرنگ سے رائیڈر جاں بحق، ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے گلے پر ازار بند کے نشان موجود ہیں، جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اسی کے مفلر سے پھندا دے کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

Dead body Found

Islamabad Hotel