ملک میں خون جما دینے والی سردی کا راج، تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل
ملک باقاعدہ شدید سردی کی لپیٹ میں میں آچکا ہے، پہاڑوں پر برفباری اور بارش سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی شروع ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیاد سردی لیہہ میں پڑی جہاں پارہ منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں سے شہری ٹھٹھر کر رہ گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔
پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو تئیس ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ وزیں، آزاد کشمیر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، خون جما دینے والی سردی نے کئی علاقے اپنی لپیٹ میں لے رکھے ہیں۔
اسی وجہ سے حکومت آزاد کشمیر نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں آج سے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے صبح نو بجے کھلیں گے اور درس وتدریس کا سلسلہ صبح نو بجے سے دن اڑھائی بجے تک جاری رہے گا۔
جمعہ کے روز صبح نو بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔
آزاد کشمیر میں خشک سردی کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.