Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

بیرسٹر گوہر کا پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے سے ریکار ڈطلبی کیلئے خط

اہم شاہراہوں پر نصب سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی مانگ لی
شائع 14 دسمبر 2024 12:01am

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پولی کلینک، پمزاورسی ڈی اے سے ریکارڈ طلبی کے لیے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان 9 مئی واقعات کے حوالے سے پولی کلینک،پمزاورسی ڈی اےسےریکارڈ طلبی کیلے خط لکھا ہے انہوں خط میں اہم شاہراہوں پر نصب سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے خطر میں تینوں کو اداروں کو متنبہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگرریکارڈ فراہم نہ کیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

Barrister Gohar Ali Khan