Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی ملک بولیویا کے لوگ ’خودکش گھروں‘ میں رہنے لگے

"خودکش گھروں" کو خطرناک پوزیشن کے باعث خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے
شائع 13 دسمبر 2024 11:42pm

یورپی ملک بولیویا کے شہر ایل آلٹو کے مضافات میں مٹی کی کھڑی چٹان کے کنارے پر واقع سینکڑوں گھروں کو تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث ”خودکش گھر“ قرار دے دیا گیا۔

ایویندہ پانورامیکا نامی علاقہ ایل آلٹو شہر کے مصروف ترین تجارتی علاقوں میں سے ایک ہے، بولیویا کے ”خودکش گھر“ پہاڑی چٹان کے بالکل کنارے پر بنے ہوئے ہیں اور انہیں اپنی خطرناک پوزیشن کے باعث خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں بارشوں نے بولیویا کے دارالحکومت اور اطراف کے علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہیں، جس سے یہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ لیکن ان ”خودکش گھروں“ کے مکین ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہیں ، اور ان کی اکثریت اپنی رہائش گاہ چھوڑنے سے ہی انکاری ہے۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان ”خودکش گھروں“ میں یاتیری کے نام سے مقامی تاجر آباد ہیں، جو اپنا کاروبار چھوڑنا چاہتے نہ اس خطرناک جگہ سے جانا چاہتے ہیں ، چاہے لینڈ سلائیڈنگ سے ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

حکام کے مطابق اس وقت پورے ملک میں شدید بارشیں ہورہی ہیں ، پہاڑی چٹان پر بنے ان گھروں کے مکینوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ۔

حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی اورسیکڑوں لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں، ہم چاہتے ہیں یہ لوگ فی الحال کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں، لیکن ”خودکش گھروں“ کے مکین اس کے لئے تیار نہیں۔

”خودکش گھروں“ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم برسوں سے یہاں رہائش پذیر ہیں، اپنے گھروں اور کاروبار کو چھوڑکر نہیں جانا چاہتے، موت تو ایک دن ہر ایک کو آنی ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے ڈرکرکیوں بھاگیں؟ خدا ہماری حفاظت کرے گا۔

world