Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشار الاسد کے ملک سے فرار کی تفصیلات سامنے آگئیں

ان کے فرار کے منصوبے کو سینئر اہلکاروں اور رشتہ داروں سے بھی پوشیدہ رکھا گیا
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2024 03:46pm

بشار الاسد کے ملک سے فرار کی تفصیلات حال ہی میں سامنے گئی۔

رپورٹس کے مطابق ان کی روانگی کا انتظام روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کیا جبکہ بشار الاسد نے اپنے فوجی کمانڈروں کو یہ یقین دلایا کہ روس کی مدد آنے والی ہے، حالانکہ وہ خود ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہے تھے۔

انہوں نے اپنی میڈیا ایڈوائزر کو صدارتی محل بلایا تاکہ تقریر لکھوائی جا سکے، لیکن اس دوران وہ خود غائب ہوگئے۔ بشار الاسد نے ہفتے کے روز اپنے دفتر میں کام مکمل کرنے کے بعد دفتر کے منیجر سے کہا کہ وہ گھر جا رہے ہیں، لیکن دراصل وہ ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہوئے۔

ان کے فرار کے منصوبے کو سینئر اہلکاروں اور رشتہ داروں سے بھی پوشیدہ رکھا گیا، بشمول ان کے بھائی ماہر الاسد، جو فوج کی خصوصی آرمرڈ بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

بشار الاسد کا طیارہ دمشق سے اڑان بھر کر لاذقیہ شہر میں روسی فضائی اڈے پہنچا، جہاں سے وہ روس گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد اور ان کے تین بچے پہلے ہی ماسکو میں موجود تھے۔

bashar al assad

Bashar Al Asad

BASHAR ASAD MISSING