Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی نوجوان کا شطرنج کا عالمی چیمپین بننا میچ فکسنگ کا نتیجہ؟

روسی چیس فیڈریشن کے صدر فلاتوف نے گوکیش کے مقابل چین کے لائرن کی شکست کو دانستہ قرار دے دیا
شائع 13 دسمبر 2024 07:11pm

چین کے ڈِنگ لائرن کی ایف آئی ڈی ای ورلڈ چیس چیمپین شپ میں بھارتی باشندے ڈی گُوکیش کے ہاتھوں شکست پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ معترضین کا کہنا ہے کہ یہ پورا معاملہ انتہائی مشکوک معلوم ہوتا ہے جس کے بارے میں تحقیقات کی جانی چاہیے۔

دفاعی چیمپین ڈِنگ لائرن نے چودھویں اور آخری گیم میں سنگین غلطی کی۔ جمعرات کو میچ کے دوران بھارت کے گُوکیش کے مقابل چین کے ڈنگ لائرن نے ایک ایسی غلط چال چلی جس نے اُنہیں شکست سے دوچار کردیا۔

بھارت کے گوکیش نے لائرن کو ہراکر شطرنج کا کم عمر ترین عالمی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ روس کی شطرنج فیڈریشن کے سربراہ آندرے فلاتوف نے چین کے ڈنگ لائرن پر جان بوجھ کر ہارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

روس کی خبر رساں ایجنسی تاس نے بتایا ہے کہ فلاتوف نے انٹرنیشنل چیس فیڈریشن سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کرے اور نتائج کے بارے میں تحقیقات کروائے۔

فلاتوف کا کہنا ہے کہ آخری گیم کے نتائج نے چیس پروفیشنلز اور پرستاروں میں شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔ آخری گیم میں دفاعی چیمپین کی چال انتہائی مشکوک ٹھہری ہے اور اس حوالے سے تحقیقات ہونی ہی چاہیے۔

فلاتوف کا کہنا ہے کہ جس مقام پر لائرن ہارے وہاں تو کسی بھی عام فرسٹ کلاس چیس پلیئر کا ہارنا بھی ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ بھارت ہی کے وشواناتھن آنند پانچ بار عالمی چیمپین شپ جیتے تھے۔

گوکیش کے بارے میں شکوک اس لیے پیدا ہو رہے ہیں کہ یہ میچ ڈرا کی طرف گامزن تھا اور شطرنج کی دنیا سے تعلق اور دلچسپی رکھنے والوں کا کہنا تھا کہ مقابلہ برابر رہنے کی صورت میں نیا مقابلہ ہوگا۔ فاتح کو 13 لاکھ امریکی ڈالر ملے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔

match fixing

GUKESH

DING LIREN

ANDREI FILATOV

PROBE DEMANDED