کارگو طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بوئنگ کارگو طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، طیارے نے جیسے ہی کراچی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا، اس کے ایک انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور دھماکے کے بعد انجن بند ہوگیا۔ جہاز کے کپتان نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرادی
لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا، پائلٹ کی عقلمندی کام آ گئی
ذرائع کے مطابق ایندھن تحلیل کرنے کے لئے طیارہ کو گراونڈ کرایا گیا تا کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کسی قسم کے خطرات سے بچا جا سکے۔
خوش قسمتی سے طیارہ ایک انجن کے ساتھ بحفاظت لینڈ کر گیا اور اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، طیارہ کراچی سے ریاض جارہا تھا،اس میں کوئی سامان نہیں تھا۔
Comments are closed on this story.