ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 11 کے نرخوں میں کمی
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،11اشیاء کے دام گر گئے۔
وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگی ہونے والی اشیا میں چکن، گھی، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور آلو شامل، ٹماٹر، پیاز، انڈے اور لہسن سمیت 11 اشیاء کے دام گرگئے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں صفراعشاریہ7فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا، سالانہ شرح تین اعشاریہ سات ایک فیصد کی کم سطح پر آگئی۔
گزشتہ ہفتے پیاز تین اعشاریہ پانچ آٹھ فیصدمہنگے ہوئے،لہسن اور دال چنا کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی،رپورٹ چاول،دال ماش،گندم کا آٹا اور لکڑی بھی سستی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر دال چنا ساٹھ فیصد، دال مونگ اور آلو 36 فیصد تک مہنگے ہوئے، گزشتہ سال کی نسبت خشک دودھ 26 فیصد، بڑا گوشت 24 فیصد اورٹماٹر 21 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریا ت کے مطابق اس دوران لہسن کے دام سولہ فیصد، جوتے 75 فیصد اورگیس چارجز 16 فیصد بڑھ گئے، سالانہ بنیاد پر کپڑے 15 فیصد اور جلانے کی لکڑی بارہ فیصد تک مہنگی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز، چاول اور چینی سستی ہوئی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد کمی آئی، ادارہ شماریات نے غریب طبقے کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 7 فیصد کمی کا دعویٰ کیا ہے
Comments are closed on this story.