مشرق کے ہاتھوں مغرب تباہ ہوگا، بابا وانگا کی پیش گوئی
غیر معمولی پیش گوئیوں کے حوالے سے عالمگیر شہرت یافتہ بابا وانگا کی ایک پیش گوئی کے مطابق 2025 انتہائی نوعیت کی تباہیوں کا سال ثابت ہوسکتا ہے۔ مشرق کے ہاتھوں مغرب کی تباہی واقع ہوسکتی ہے اور غیر ارضی مخلوق کے حملے بھی ہوسکتے ہیں۔
وینگیلی پانڈیوا گشتیرووا کو دنیا بابا وانگا کے نام سے جانتی ہے۔ وہ بلغاریہ کی نابینا صوفی تھیں۔ 1996 میں 85 سال کی عمر میں بابا وانگا کا انتقال ہوا تھا۔ اُن کی موت کو 28 سال بیت چکے ہیں مگر اب بھی لوگ اُن کی پیش گوئیوں میں غیر معمولی دلچسپی لیتے ہیں۔ بابا وانگا کو بلقان کے خطے کی نوسٹراڈیمس کہا جاتا ہے۔
بابا وانگا کا کہنا تھا کہ بارہ سال کی عمر میں اُن کی بینائی چلی گئی تھی۔ اس کے بعد قدرت نے انہیں پیش گوئی کا ہنر بخشا۔ انہوں نے نائن الیون کی پیش گوئی کی تھی جو بالکل درست ثابت ہوئی۔
بابا وانگا نے 2025 کے لیے کئی ایسی پیش گوئیاں کی ہیں جو پڑھنے اور سُننے والوں کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی دوڑا دیتی ہیں۔ انہوں نے عالمگیر سطح پر جنگ اور قدرتی آفات کے ہاتھوں تباہی کی پیش گوئی کی تھی۔ 2025 کے لیے اُن کی پیش گوئیاں غیر معمولی تباہی بیان کرتی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ غیر ارضی مخلوق بھی حملے کرسکتی ہے۔
دی ڈیلی اسٹار کے مطابق بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ مشرقی قوتیں مغرب کی تباہی کا سبب بن سکتی ہیں۔ جیسے ہی شام میں حکومت گرے گی، مشرق اور مغرب کے درمیان بڑی جنگ چھڑ جائے گی۔ موسمِ بہار میں مشرق میں ایک جنگ چھڑے گی جو تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
مشرق سے شروع ہونے والی یہ جنگ پورے مغرب کو تباہ کردے گی۔ شام میں فاتح کوئی ایک نہیں ہوگا۔ شام میں حکومت کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے.
ہم جانتے ہیں کہ وہاں کئی فریقوں نے مل کر کامیابی حاصل کی ہے۔ حکومت کو بچانے والوں میں ایران اور روس نمایاں تھے جبکہ حکومت مخالف مسلح گروہوں کی مدد امریکا، ترکی اور دیگر ممالک نے کی۔
بابا وانگا نے یہ بھی کہا تھا کہ 2025 میں انسان کا سامنا غیر ارضی یا خلائی مخلوق سے ہوسکتا ہے۔ یہ ٹاکرا بہت بڑے پیمانے پر تباہی کی راہ بھی ہموار کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ دوسری بار امریکا کا صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوبارہ صدر کا منصب سنبھالتے ہی وہ خلائی مخلوق سے متعلق تمام خفیہ فائلیں منظرِعام پر لے آئیں گے۔
بابا وانگا نے یہ بھی کہا تھا کہ 2025 تک انسان ٹیلی پیتھی کو حقیقت میں تبدیل کرچکا ہوگا۔ ایلون مسک نے برین چِپ متعارف کرادی ہے۔ یہ چِپ ایک طرح کی ٹیلی پیتھی ہی کو ممکن بناتی ہے۔
بابا وانگا نے یہ بھی کہا تھا کہ 2025 میں فطری علوم و فنون کے محاذ پر بھی بہت کچھ نیا واقع ہوگا۔ میڈیکل کی دنیا میں بھی حیرت انگیز باتیں سامنے آئیں گی۔
ٹیلی پیتھی کے علاوہ نینو ٹیکنالوجی کے محاذ پر بھی بھرپور کامیابی ملے گی۔ بابا وانگا نے ٹیکنالوجیز کے منفی استعمال سے بھی خبردار کیا تھا۔
Comments are closed on this story.