ڈائریکٹر جنرل نادرا جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ
نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کر دیئے گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ذوالفقار احمد کی ایم بی اے ڈگری پر دستخط کرنے والا شخص اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کا صدر نہیں تھا، ان کی بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نادرا کی درخواست پر انکوائری کی، جس میں نادرا کی حاصل شدہ معلومات کی تصدیق کی گئی ہے۔
نادرا کے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب بھی نہ دے سکے، اس تمام تر کارروائی کے بعد چیئرمین نادرا نے ہائیکورٹ کے فیصلے اور شوکاز کے غیر تسلی بخش جواب پر تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ذوالفقار احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔