Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
شائع 13 دسمبر 2024 03:40pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جبکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے’ ۔

عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کیا آل راؤنڈر عماد وسیم ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والے ہیں؟

عماد وسیم کے کیریئر پر ایک نظر

34 سالہ عماد وسیم نے اپنے آٹھ سالہ انٹرنیشنل کریئر کا آغاز مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف کیا اور 55 ون ڈے انٹرنیشنل اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 109 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 1472 رنز بنائے۔

عماد وسیم نے 55 ایک روزہ میچز میں 5 نصف سنچریوں کی بدولت 986 رنز بنائے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں، اسی طرح انہوں نے پاکستان کی طرف سے 66 ٹی 20 میچز میں 486 رنز بنائے اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔

عماد وسیم 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اس کے علاوہ انہوں نے2016 اور 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2019 کے عالمی کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

Pakistan Cricket Team

pakistani crickter

t20 world cup 2024

imad wasim