Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی مائیکرو سافٹ صارفین کی سکیورٹی کو خطرات لاحق

یہ ونڈوز 7 سے 11 اور ونڈوز سرور 2022 سمیت تمام ونڈوز ورژنز کو متاثر کر سکتا ہے، رپورٹ
شائع 13 دسمبر 2024 03:38pm

مائیکرو سافٹ صارفین کے اکاؤنٹس اور لاگ ان پاسورڈز خطرے میں پڑ گئے۔

اس حوالے سے نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں حساس ڈیٹا تک رسائی اور چرانے سے متعلق سائبر حملوں سے خبردار کر دیا گیا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کے لیے سائبر حملوں کا خطرہ ہے، ہیکرز نیٹ ورک اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حساس معلومات تک پہنچنے کے لیے ہیکرز کو کوئی فائل کھولنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، مائیکرو سافٹ نے اس مسئلے کا حل تاحال نہیں نکالا ہے۔

اے آئی انسانوں کو ’زومبیز‘ میں بدلنے لگا

ایڈوائزری کے مطابق لاگ ان پاسورڈز اور نیٹ ورکس تک رسائی سے پورے سسٹم کا کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ ونڈوز 7 سے 11 اور ونڈوز سرور 2022 سمیت تمام ونڈوز ورژنز کو متاثر کر سکتا ہے۔

روسی ہیکرز کا بھارت اور افغانستان کے راز چرانے کیلئے پاکستانی سرورز پر حملہ

دوہرے حفاظتی نظام اور نیٹ ورک کی مضبوطی کی سفارش کرتے ہوئے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فائر وال، ورچوئل لوکل ایئر یا نیٹ ورک سے مخصوص معلومات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں یو ایس بی، ای میل اٹیچمنٹ اور شیئر فولڈرز کے ذریعے مشکوک فائلز کو نہ کھولنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Microsoft

advisory

personal information

logins and passwords

windows 7 & 11