بہت سے ڈراموں کے آج تک پیسے نہیں ملے، نادیہ افغان کا انکشاف
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج تک کئی ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں ملا ہے۔
حال ہی میں نادیہ افغان ایک انٹرویو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سےمتعلق کئی موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
حنا خان اہم اعزاز ملنے پربرہم کیوں؟
انٹڑویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بلیک بک بنا رکھی ہے جس میں وہ ایسے لوگوں کے نام درج کرتی ہیں جن کے ساتھ وہ دوبارہ کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ اس فہرست میں انہوں نے پروڈیوسرز، اداکار اور ہدایتکار وغیرہ سب کے نام درج کیے ہوئے ییں۔
نادیہ افغان نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے کئی پورے پورے ڈرامے کر چکی ہیں جن میں بطور اداکارہ کام کرنے کیلئے انہیں آج تک پیسے نہیں دیے گئےوہ اتنا کر سکتی ہیں کہ جن پروڈیوسرز نے ان کا معاوضہ روکا وہ ان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کرتیں اور ان کو صاف بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کے پیسے نہ ملنے پر دوبارہ کام نہیں کرنا چاہتیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے ۔ الحمداللہ آج بھی کام مل رہا ہے اور کام کر رہی ہوں، مگر بہت سے لوگ اس بلیک بک میں جا چکے ہیں۔
نادیہ نے کہا کہ جب میں اپنے شوہر سے اس بارے میں کہتی ہوں کہ سارے لوگ جن کے ساتھ کام کرتی تھی وہ بلیک بک میں چلے گئے ہیں اگر کام نہ ملا تو کیا کروں جس پر وہ مجھے یوٹیوب چینل سے کمانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
Comments are closed on this story.