Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف امریکی گلوکارہ بوٹوکس کی وجہ سے مسکرانے سے محروم

انہوں نے پہلی بار’لِپ فلپ‘کرایا تھا
شائع 13 دسمبر 2024 10:45am

امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر میگھن ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ بوٹوکس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے وہ مسکرانے سے محروم ہوگئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ مجھے اس کے بارے میں پہلے سے کسی نےخبردار نہیں کیا تھا۔

ممبئی : خطروں کے کھلاڑی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

میگھن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار’لِپ فلپ’کرایا تھا اور انہیں بتایا گیا کہ یہ سب کو پسند آتا ہے اور وہ اپنے ہونٹوں سے خوش ہوں گی، لیکن انہیں یہ تبدیلی پسند نہیں آئی کیونکہ وہ مسکرا نہیں پاتی تھیں۔

میگھن نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا، کیونکہ اس کے بعد مجھے اپنے جبڑے میں بوٹوکس کرانا پڑا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی ایک پوڈکاسٹ میں بھی انہوں نے بوٹوکس کرانے کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں مزید پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب اگر وہ مسکرانے کی کوشش بھی کرتی ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے اور وہ اس مشکل سے نجات چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ بوٹوکس ایک قسم کا نیوروٹوکسین ہے یہ عام طور پر جلد کی جھریوں کو کم کرنے، پٹھوں کی حرکت کو کم کرنے اور مختلف طبی حالات کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے اور اب اس کا کاسمیٹک کیلئے استعمال عام ہوچکا ہے۔

بوٹوکس کو انجیکشن کے ذریعے جلد کے نیچے داخل کیا جاتا ہے۔ بوٹوکس کے استعمال سے پہلے، ماہر طبیب سے مشاورت کرنا ضروری ہے، کیونکہ غلط استعمال یا تجربہ کار نہ ہونے والے شخص کی جانب سے انجیکشن دینا نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔

hollywood

entertainment

cancelled

LOAN OF $ 500 MILLION