Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 990 پوائنٹس کا اضافہ
شائع 13 دسمبر 2024 10:25am

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 990 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 100 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 370 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

PSX

stock market

pakistan stock exchange

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)