Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: اسکولوں کو دوبارہ بم سے اُڑانے کی دھمکیاں ملنے لگیں

دھمکی آمیز ای میل پر 3 اسکولوں کی تلاشی لی گئی، بھارتی حکام
شائع 13 دسمبر 2024 09:52am

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے لگیں جس نے طلبا سمیت اساتزہ اور انتظامیہ کو خوف میں مبتلا کردیا۔

بھارتی حکام کے مطابق دھمکی آمیز ای میل پر 3 اسکولوں کی تلاشی لی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9 دسمبر کو 44 اسکولوں کو گمنام دھمکی آمیز ای میلز کو پولیس نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دہلی کے 4 اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کے پیغامات موصول ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی 9 دسمبر کو پیر کی صبح بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد طلبہ کو گھر واپس بھیچ دیا گیا تھا اور تمام اسکول خالی کرا لئے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکولوں کی عمارتوں کے اندر متعدد بم نصب کیے گئے ہیں۔

ای میل بھیجنے والے نے بم ناکارہ بنانے کے لیے 30 ہزار ڈالر کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ای میل بھیجنے والے نے لکھا، اس سے عمارت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا، لیکن بم پھٹنے سے بہت سے لوگ زخمی ہوں گے۔

india

Bomb Threat

Delhi Schools

emails