Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ نے دمشق کے سفارت خانے میں اپنا سفیر نامزد کردیا

دمشق میں ترک سفارتخانے نے 2012 میں خانہ جنگی کے دوران کام بند کردیا تھا
شائع 13 دسمبر 2024 08:51am

ترکیہ نے طویل عرصے بعد دمشق کے سفارت خانے میں اپنا سفیر نامزد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برہان کروگلو کو ترک سفارت خانے کا عبوری چارج ڈی افیئر مقرر کیا گیا ہے۔

دمشق میں ترک سفارتخانے نے 2012 میں خانہ جنگی کے دوران کام بند کردیا تھا۔

غاصب اسرائیل کے شدید حملوں میں شام کی اہم دفاعی تنصیبات تباہ

خبرایجنسی کے مطابق شام کے لیے ترک ناظم الامور اپنا عہدہ کب سنھبالیں گے، یہ واضح نہیں ہوسکا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدن نے کہا کہ انقرہ شام کے صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ اس وقت دوبارہ کھولے گا جب حالات اس کی اجازت دیں گے۔

روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ پاگل پن ہے، ٹرمپ

واضح رہے شام میں2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے ایک سال بعد دمشق میں ترکیہ کا سفارتخانہ بند کر دیا گیا تھا۔

دمشق میں سکیورٹی کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال اور ترک حکومت کی جانب سے بشار الاسد سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے پیش نظر ترکیہ کا سفارت خانہ 26 مارچ 2012 کو بند کیا گیا تھا۔

Syria

turkiye

Syrian Embassy