Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم ملائشیا روانہ

پاکستانی ٹیم کا پہلا جوڑ 15 دسمبرکو روایتی حریف بھارت سے ہوگا
شائع 12 دسمبر 2024 11:09pm

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کپتان ضوفشاں ایاز کی قیادت میں ملائشیا روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستانی ٹیم نجی ائیر لائن کی پرواز سے کراچی سے براستہ دئبی ملائشیا روانہ ہوئی، ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبرتک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال اور گروپ بی سری لنکا، بنگلا دیش اورملائشیا پرمشتمل ہے۔

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

پاکستانی ٹیم کا پہلا جوڑ 15 دسمبرکو روایتی حریف بھارت سے ہوگا، ٹیم دوسرا میچ 16 دسمبرکونیپال کے خلاف کھیلے گی۔

عالیہ رشید ڈائریکٹر پی سی بی میڈیا کے عہدے سے مستعفیٰ، سمیع برنی دوبارہ تعینات

روانکی سے قبل پاکستانی ٹیم کی کپتان ضوفشاں ایاز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں، ٹورنامنٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اورانشاءاللہ اچھی کارکردگی دکھائیں گی۔

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، کیا پاک بھارت مقابلہ ہوگا

ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، ہے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

Women Cricket