ممبئی : خطروں کے کھلاڑی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی
ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے ، انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے
مشہور بالی ووڈ اداکار، خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اداکار اکشے کمار نئی آنے والی فلم ”ہاؤس فل 5“ کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں ، اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
شتروگھن سنہا کا اپنی اہلیہ کو دھوکہ دینے کا اعتراف
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شوٹنگ میں مصروف تھے جب کوئی چیز ان کی آنکھ پر لگی، ڈاکٹر نے ان کی آنکھ پر پٹی باندھ کر انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تھیٹر میں کینٹین کے مالک نے ’پشپا 2‘ دیکھنے آئے شخص کا کان چبا ڈالا
”ہاؤس فل 5“ کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کی فلم آئندہ برس 6 جون 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
india
Akshay Kumar
show biz
مقبول ترین