عالمی کتب میلے میں 330 سے زائد اسٹالز
ایکسپو سینٹر کراچی میں انسیویں عالمی کتب میلہ سج گیا۔ کتب میلے میں ادبی، سیاسی، فکشن سمیت اسکول کے کورس کی کتابیں بھی موجود ہیں، جس میں اسکول کے بچوں سمیت بڑی تعداد میں عوام کا تانتا بندھ گیا ہے۔
کتب میلے کا افتتاح وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا. اس موقع پر وزیر تعلیم ،مئیر کراچی اور صدر آرٹس کونسل سید مراد علی شاہ کے ہمراہ موجود تھے.
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہے کہ میں کتابیں خریدنے کا بھی شوقین ہوں اور کتابیں چوری کرنے کا بھی دوستوں سے کتابیں لے جاتا ہوں اور واپس نہیں کرتا کتابوں کا ورک پلٹنے کا جو مزہ ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں۔
وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے بھی کتب میلے کو سراہا اور کہا مسلمانوں کا زوال تب شروع ہوا،الغازی سائنسدان کے ماتھے پہ کتاب مار مار کے اس کو اندھا کیا گیا۔
عالمی کتب میلے میں 330 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن پر بچوں اور بڑوں کا خاصہ رش نظرآیا۔
کتب میلے میں سترہ ممالک سے چالیس ادارے حصہ لیں رہے ہیں جبکہ بک فیئر میں پاکستان سمیت،انڈیا، ترکی، سنگا پور،چین،ملائشیا،برطانیہ متحدہ عرب امارات کی کتابیں نمائش کا حصہ ہے۔
Comments are closed on this story.