شطرنج کے بڑے ناموں کو مات، بھارتی نوجوان نے عالمی ٹاٹئل اپنے نام کرلیا
بھارتی گرینڈ ماسٹر 18 ڈی سالہ گوکیشن نے سنگاپور میں عالمی چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مرحلے میں چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دے کرسب سے کم عمرشطرنج کے عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ڈی گوکیش نے 14 ویں مرحلہ جیتنے کے بعد مطلوبہ 7.5 پوائنٹس حاصل کیے جو دفاعی عالمی شطرنج چیمپئن ڈنگ لیرن کے 6.5 کے مقابلے میں زیادہ تر حصے کے لیے ڈرا کی طرف بڑھ رہے تھے۔
بھارت کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ننھے چیمپئن نے شائقین کے سامنے فتح کے بعد اپنے بازو اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے روس کے لیجنڈری گیری کاسپروف سب سے کم عمرعالمی چیمپئن تھے، انہوں نے 22 سال کی عمر میں 1985 میں اناتولی کارپوف کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔
گوگیش نے چار گھنٹے میں 58 چالوں کے بعد لیرین کے خلاف 14 واں گیم جیتنے میں کامیاب ہوگئے، مجموعی طور پر 18 ویں عالمی شطرنج چیمپئن ہیں۔ ٹائٹل جیتنے والے کے طور پر، اسے 2.5 ملین امریکی ڈالر کے انعامی پرس کا بڑا حصہ ملے گا۔
Comments are closed on this story.