Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیداد نہ دینے پر باپ سے جھگڑے میں بیٹی نے خود کو آگ لگالی

صفیہ بی بی کا بازو جھلس گیا، ڈی پی او رحیم یار خان سے ترکے کے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ
شائع 12 دسمبر 2024 08:26pm

خان پور کے تھانہ صدر کی حدود بستی عباسیاں چک گیارہ پی میں جائیداد کا حصہ نہ دینے پر والدین اور بیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دوران بیٹی نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔ فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئى۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے صفیہ بی بی کا ایک بازو جھلس گیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثره خاتون نے بتایا کہ میرا بھائی احمد اور والد رب نواز میرے حصے کی جائیداد فروخت کر رہے ہیں۔ میں نے عدالت سے اسٹے آرڈر لیا ہوا تھا۔

صفیہ بی بی اور اس کے شوہر اقرار نے ڈی پی او رحیم یار خان سے اس معاملے کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

khanpur

Self Immolation

SCUFFLE OVER PROPERTY

PARTIALLY BURNT