Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے کرپٹ ترین تھانیداروں کے خلاف آئی جی ان ایکشن، متعدد برطرف

افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد "بی کمپنی" ٹرانسفر کردیا گیا
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2024 07:09pm

آئی جی سندھ نے کراچی میں طاقتور اور بااثر تھانیداروں کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا ، کرپشن میں ملوث پولیس افسران کی لسٹ فائنل کرلی گئی، پولیس میں سسٹم کے نام پر تعینات ایس ایچ اوز کے اثاثوں کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں تعینات طاقتور تھانیداروں کو ہٹایا جانے لگا ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے حکم پر پہلے مرحلے میں 3 انسپکٹر، ایک سب انسپکٹر اور ایک اے ایس آئی کو آرگنائزڈ کرائم کی سرپرستی پر بلیک کمپنی گارڈن ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا۔

آئی جی سندھ کے دفتر سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ”بی کمپنی“ جانے والوں میں ایس ایچ او منگھو پیر غلام حسین کورائی، موچکو تھانے کے بشیر احمد اوڈھو، بوٹ بیسن میں تعینات نصیر تنولی کو ہٹا دیا گیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ہٹائے جانے والوں میں ایس ایچ او کلفٹن اعظم حسین راجپر ، چوکی انچارج خدا کی بستی ہادی بخش بلوچ بھی شامل ہیں۔

آئی جی سندھ نے ان تمام افسران کے خلاف کرپشن کی انکوائریز مکمل ہونے کے بعد ”بی کمپنی“ ٹرانسفر کردیا ہے۔

IG Sindh

Sindh Police