Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی چوروں کیخلاف تعاون کریں، اویس لغاری کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

صوبوں کے مختلف محکمے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2024 08:27pm

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔

وزیر توانائی نے خطوط میں لکھا ہے کہ بجلی چوری، واجب الادا بلوں کی وصولی پرتوجہ دی جا رہی ہے، وزرائےاعلیٰ سے فوری بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے خط میں توجہ دلائی کہ واجب الادا بجلی بلوں کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات متاثر ہو رہی ہیں، صوبوں کے مختلف محکمے بجلی بلوں کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں۔

انہوں نے خط میں توجہ دلائی کہ بجلی چوری کے باعث وصولی نقصان سے شکایات کا بوجھ اور صارفین پربجلی کی زائد قیمتوں کی ادائیگی کا باعث بنتا ہے، جو گھریلو صارفین کی زندگی کو متاثر کرتا ہے اور قومی خزانے پر بھی بوجھ پڑتا ہے ۔

Energy Minister

OWIAS LAGHARI