Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی، عمر ایوب

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات، انکی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کی
شائع 12 دسمبر 2024 05:47pm

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ انسان ہوں یا فرشتے ہم سب سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا قومی حکومت ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں، عدل اور قانون کی حکمرانی لانا ہوگی، اس وقت یہاں صرف فاشزم اور ڈنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے کمیٹی بنا دی ہے اورکمیٹی ارکان کے نام بھی بتا دیئے ہیں، کمیٹی کے ارکان اب مذاکرات کے لئے دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے ، انکی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کی لیکن سیاسی معاملات پر کوئی نہیں کی۔

Omar Ayub Khan

opposition politician