امریکی انفلوئنسر نے کڑک نوٹوں کی گڈیاں جلا کر صارفین کو طیش دلا لیا
لوگ پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہیں مگر امریکی انفلوئنسر نے پیسہ جلا کر صارفین کے دلوں پر چُھریاں پھیر دیں۔
امریکی انفلوئنسر فیڈور بالانووچ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ فیڈور نوٹوں کی گڈیوں کو جلا کر راکھ کر رہے ہیں۔ جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
فیڈور بالانووچ نے خود کی چمنی میں رقم کے ڈھیر جلاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں انہیں سیاہ کوٹ، کیپ اور چشمہ پہنے اطمینان کیساتھ نوٹوں کی گڈیاں راکھ کرتے دکھایا گیا۔
ہری مرج سے ہونٹ خوبصورت بنانے والی خاتون نے صارفین کو مرچیں لگا دیں
اس ویڈیو کو ایک ملین سے زائد بار دیکھا گیا بہت سے لوگوں نے ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے اس رقوم سے غریب افراد کی مدد کی درخواست کی تو وہیں دوسروں نے پیسہ ضائع کرنے پر انفلوئنسر پر شدید تنقید کی۔
ایک صارف نے کہا کہ دنیا بھر میں بہت سے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور آپ پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔
کینسر سے مرنے والی ٹک ٹاکر کے آخری ویڈیو پیغام نے دل دہلا دیے
کسی نے مذاق کے طور پر تبصرہ کیا کہ کیا آپ ایک نوٹ کی گڈی میری طرف پھینک سکتے ہیں؟
ایسا پہلی بار نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے مداحوں کو بے جا دولت کا ضیاع دکھا کر اپنی پوسٹ پر لائیکس، شئیرز اور ویوز حاصل کرتے ہیں جیسا کہ امریکی انلفلوئنسر فیڈور بالانووچ نے کیا۔