Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این ای ڈی میں انوویشن لیب کا افتتاح: انڈسٹری اور اکیڈمیا کا تعاون ترقی کی راہ ہموار کرے گا،ڈاکٹر سروش لودھی

طالب علم، انڈسٹری جانے سے قبل ہی تجربہ حاصل کرسکیں گے، ڈاکٹر عطااللہ خواجہ
شائع 12 دسمبر 2024 03:32pm

کراچی کی جامعہ این ای ڈی اور برقیاتی شعبے کی مشہور کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جب کہ انوویشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔

افتتاح کے موقعے پر شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ اس لیب سے طالب علم، مطلوبہ انڈسٹری جانے سے قبل ہی تجربہ حاصل کرسکیں گے۔

ڈاکٹر سروش لودھی نے مزید کہا کہ انڈسٹری اور اکیڈمیا کا تعاون ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

انوویشن لیب کی افتتاحی تقریب میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین شعبہ الیکٹریکل ڈاکٹر عطااللہ خواجہ کا کہنا تھا کہ اس لیب سے این ای ڈی کے الیکٹریکل کے طالب علموں سمیت اساتذہ کو فائدہ ہوگا اور جدید بنیادوں پر تحقیقی ماحول سے شعبے میں مزید بہتری ممکن ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیب کی بدولت پاور سسٹم میں گرڈ اسٹیشن، ٹرانسمیشن لائن اور الیون کے وی لائنز کے ڈیجیٹل پروٹیکشن سسٹم سے طالب علموں کو پہلے سے متعارف کروا دیا جائے گا۔

تقریب میں این ای ڈی سے رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی اور دوسری جانب سے سی ای او سید محمد دانیال نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

NED University

Innovation Lab