نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر منافقت دکھانے والوں کی تائید
نمرہ خان ایک ایسی ذہین اداکارہ ہیں جو اپنی زندگی کے بارے میں بہت کھل کر رہی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ بدسلوکی کا سامنا کرنے سے لے کر طلاق تک، کسی ناخوشگوارحادثے سے لے کر حالیہ لاقانونیت تک جس کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ نے بحیثیت مہمان ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے جعلی سوشل میڈیا کے بارے میں کھل کربات کی۔
اداکاروں کے انٹرویو مفت نہیں، جویریہ سعود نے انڈسٹری کا بڑا پول کھول دیا
نمرہ خان نے کہا کہ عام طور پر لوگ سوشل میڈیا پر خوشی کی باتیں شیئر کرتے ہیں جب وہ واقعی کسی تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں کیونکہ کسی کو بھی اس تکلیف میں دلچسپی نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصل زندگی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ایک خلفشار بھی ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں کراچی میں ان پر حملہ ہونے کے دوران ویڈیو کیوں بنائی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ تھے جو ان کا مذاق اڑانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں ایسی لڑکیوں کے پیغامات بھی ملے جو کچھ ایسے ہی تجربے سے گزری تھیں اور وہ ان کی مالی، جذباتی اور قانونی طور پر مدد کرنے میں کامیاب رہی اس لیے وہ خوش ہیں کہ انہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔
Comments are closed on this story.