Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

معروف برانڈ کی عرفی جاوید کو انتہائی شرمناک پیشکش

برانڈ نے تمام حدیں پار کر دیں، عرفی جاوید کا غصہ پھوٹ پڑا
شائع 12 دسمبر 2024 01:53pm

بگ باس سے شہرت پانے کے بعد اپنے دلچسپ اور عجیب فیشن سینس کی وجہ سے مشہور ہونے والی عرفی جاوید آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، اور اس بار بھی لوگوں کا دھیان اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب رہی ہیں۔ عرفی جاوید نے ٹوتھ پیسٹ اور برش کے ایک برانڈ پر ان کے ساتھ بدتمیزی کا الزام لگایا ہے۔

سوشل میڈیا سنسیشن عرفی جاوید نے برانڈ کے ”پی او سی“ (وہ شخص جس کے ساتھ شوٹنگ کیلئے معاہدہ کیا جاتا ہے) کے ساتھ اپنی گفتگو کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا کہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں۔

عرفی نے برانڈ سے موصول ہونے والی ای میل کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

عرفی جاوید کے ساتھ 15 سالہ لڑکے کی فیملی کے سامنے شرمناک حرکت

عرفی جاوید کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں ایک اشتہاری فلم کیلئے برانڈ نے رابطہ کیا تھا۔ برانڈ کے لوگ عرفی سے کہتے ہیں کہ ان کے پاس اداکارہ کے لیے اسکرپٹ ہے، لیکن کیا وہ اشتہار کے لیے اسکرین پر اسٹرپ (کپڑے اتارنا) کرسکتی ہیں؟

اس سوال پر عرفی جاوید کا غصہ پھوٹ پڑا۔ انہوں نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بار اس برانڈ نے تمام حدیں پار کر دیں۔

عرفی جاوید نے مزید لکھا کہ اتنے سالوں کے تجربے کے باوجود آج تک کوئی ایسا برانڈ نہیں ملا جس نے ایسا کچھ کیا ہو۔ میں نے آج تک ایسا گندا تجربہ کبھی نہیں کیا۔

عرفی جاوید کے الزامات کے بعد برانڈ بھی سامنے آگیا اور اپنی وضاحت پیش کی۔

برانڈ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ کل ایک عوامی شخصیت نے اپنے سوشل میڈیا پر کئی اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا مقصد کبھی کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا۔ ہم صرف ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے تھے۔ ہم ان باتوں کا فوری جواب دینا چاہتے ہیں لیکن کل مورخہ 12-12-2024 کو اپنا موقف پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید اکثر و بیشتر اپنے بولڈ انداز سے قہر ڈھاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

’کتوں جیسا سلوک‘، عرفی جاوید نے ٹی وی پر نہ دکھنے کی قسم کھالی

ان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے 2016 میں ٹی وی انڈسٹری میں شو ”بڑے بھیا کی دلہنیا“ سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

Urfi Javed

Uorfi Javed

Perfora

Strip Offer