Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے منگنی کر لی

شوبز سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری
شائع 12 دسمبر 2024 12:57pm

مشہورومعروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ سلینا گومز نے اپنے 36 سالہ بوائے فرینڈ اور میوزک ڈائریکٹر بینی بلانکو سے منگنی کرلی ہے۔

بالی ووڈ کی سب سے مہنگی فلم، جسے بڑا بجٹ اور دو ہیروئنوں کا بوسہ بھی کامیاب نہ کرسکا

اس حوالے سے سلینا گومز نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے اداکارہ کو اپنی اہلیہ قرار دیا ہے۔

شوبز سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے سلینا گومز کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

hollywood

entertainment

lifestyle