وہ کچن ہیکس جو آپ کو ضرور معلوم ہونے چاہئیں
کچن ہر گھر کا دل ہوتا ہے۔ جہاں سے ایک خاتون خانہ اپنے گھر والوں کے لیے پیار اور محبت سے کھانا پیش کرتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے انسان کو خوراک اور جسم میں توانائی ملتی ہے۔
لیکن آج کل ہر خاتون خصوصا ملازمت پیشہ خواتین کو کام اور گھر کے درمیان توازن قائم رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں زندگی کو آسان اور وقت بچانے کی غرض سے کچن میں کچھ حیرت انگیز ہیکس استعمال کیے جاتے ہیں۔
کھانے کو مزیدار بنانے سے چیزوں کو خراب ہونے سے بچانےتک کے باورچی خانے کی حیرت انگیز ٹپس
جی ہاں جب بات ہو وقت کی بچت کی، کھانوں میں ذائقے کے اضافے کی یا کھانے کی اشیا کو دیر تک ترو تاہ رکھنے کی ، کچن کے ہیکس کام کو آسانی سےانجام دینے میں مفید رہتے ہیں اور گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہو جاتا ہے۔
پودینہ اور دھنیا کے پتے ذخیرہ کرنے کے لیے
پودینے اور دھنیے کی پتیوں کو زیادہ عرصے تک ترو تازہ رکھنے کے لیےآپ انہیں فریج میں کسی ایئر ٹائٹ شیشے کے برتن میں رکھ سکتے ہیں اس سے وہ زیادہ عرصے تک خراب ہونے سے محفوظ رہیں گے۔
جلے ہوئے دودھ کے برتن کی بو ختم کرنے کے طریقے
جلے ہوئے برتن سے دودھ کو نکال کر ایک الگ برتن میں رکھ دیں۔ اس کے بعد دیسی گھی میں دارچینی کی دو انچ لمبی ڈنڈیانڈالکر انہیں گرم کر لیں۔ اس آمیزے کو دودھ میں ڈال کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے دودھ کے جلنے کی بو کافی حد تک کم ہو جائے گی۔
لہسن کو آسانی سے چھیلنے کا طریقہ
لہسن کے جووں کو ایک ڈھکن والے جاڑ میں رکھ دیں اور زور سے ہلا لیں۔ اس نسخے پر عمل کرنے سے آپ دیکھیں گی کہ لہسن کے چھلکے آسانی سے نکل چکے ہوں گے۔
لیموں کا رس نکالنے کے لیے
اکثر لیموں کو فریج سے نکالنے کے بعد ان سے رس نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں فریج سے لیموں نکالنے کے بعد اسے دس سے بیس سیکنڈ کے لیے مائیکوویو کر لیں۔ اس سے آپ کی محنت بچ جائے گی اور لیموں کو نچوڑنے میں بھی مدد ملے گی۔