بھارتی پولیس کا سید علی گیلانی شہید کے گھر اور دفتر پر چھاپہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما سید علی گیلانی شہید کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا ہے اور تحریک حریت جموں و کشمیر کے دفتر کی بھی تلاشی کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض پولیس نے سید علی گیلانی کی کتب اور اہم دستاویزات ضبط کرلیں۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔
بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں کی بھارت پر حملوں کی دھمکیاں، ویڈیوز وائرل
واضح رہے کہ سید علی گیلانی قابض بھارتی افواج کی 10 سالہ نظربندی کے دوران شہید ہوئے اور انہوں نے مرتے دم تک بھارتی غلامی قبول کرنے سے انکار کیا، ان کے گھر پر چھاپہ بھارتی بوکھلاہٹ کا واضح عکاس ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ایک برس میں 100 سے زائد سیاسی و شہری رہنماؤں کے گھروں پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔
”بھارت اب صرف ہندو اکثریت کی مرضی کے مطابق چلے گا“
رپورٹ کے مطابق سیاسی دفاتر پر ان چھاپوں کے دوران دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کر لیے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 80 سے زائد سماجی تنظیموں کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں اور ان کی فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.