Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

کمی کی صورت میں کراچی کے صارفین کو صرف 46کروڑ کا ریلیف ملے گا
شائع 12 دسمبر 2024 11:22am

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے معمولی ریلیف متوقع ہے، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، کمی کی صورت میں کراچی کے صارفین کو صرف 46 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کمی کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

واضح رہے کہ گزشتہ روز، وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 20 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی یونٹ 20 پیسے کا اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا اور اس سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کےلیے ہو گا جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہو گا۔ اسی طرح ونٹرپیکیج کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔

نیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہو گئی تھی جو 1روپے74پیسےفی یونٹ تھی۔

nepra

karachi

electricity

K Electric

electricity prices

National Electric Power Regulatory Authority