بالی ووڈ کی سب سے ناکام فلم جسے ریلیز بھی نہیں ہونے دیا گیا، ٹریلر کو ہی کروڑوں ڈس لائکس ملے
بالی ووڈ کے باکس آفس پر ہر سال متعدد فلمیں آتی ہیں، جن میں سے کچھ بڑی کامیاب فلموں میں بدل جاتی ہیں جب کہ دیگر ناکام رہتی ہیں۔ لیکن ایک فلم ایسی ہے جو گزشتہ چار سالوں کی سب سے بڑی فلاپ ثابت ہوئی۔ اس فلم کو اتنی نفرت ملی کے ریلیز ہی نہ ہوسکی، یہاں تک کہ اس کے ٹریلر کو بھی کروڑوں ڈس لائکس ملے۔
اس فلم کو 2020 میں پریمیئر کیلئے شیڈول کیا گیا تھا، اس کا ٹریلر تو ریلیز ہوا لیکن یہ فلم کبھی بھی سینما گھروں میں نہیں پہنچ سکی۔ اس کے زوال میں کئی عوامل کارفرما تھے۔
سنیل پال کے بعد ایک اور بھارتی اداکار اغوا، 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا
تنازعات سے دوچار اس منصوبے کو غیر معینہ مدت کیلئے مؤخر کیا گیا، جس کی وجہ سے اس کے بنانے والوں کو اسی سال کے آخر میں آن لائن ریلیز کا انتخاب کرنا پڑا۔ لیکن بدقسمتی سے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر شفٹ ہونے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
جس فلم کی پہم بات کر رہے ہیں وہ ہے ”سڑک 2“، جو 1991 کی بلاک بسٹر فلم ”سڑک“ کا سیکوئل ہے، اور اس میں پوجا بھٹ اور سنجے دت نے اداکاری کی۔
مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی ”سڑک 2“ کو فاکس سٹار اسٹوڈیوز اور مکیش بھٹ کے بینر تلے تیار کیا گیا تھا۔ اس ایکشن تھرلر میں ستاروں سے بھری کاسٹ شامل تھی، جس میں سنجے دت، عالیہ بھٹ، اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کرداروں میں تھے، پوجا بھٹ نے ایک خاص مختصر کردار ادا کیا تھا۔
تاہم یہ فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھر گئی۔ سشانت سنگھ راجپوت کی بے وقت موت نے بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا اور سڑک 2 بالی ووڈ میں اقربا پروری کے مباحثوں سے وابستہ ہونے کی وجہ سے عوامی غصے کا نشانہ بن گئی۔
بھارتی اداکار نے خود سے 18 سال چھوٹی ’بھانجی‘ کو اپنی تیسری بیوی بنا لیا، اولاد بھی متوقع
اس ردعمل نے فلم کو گہرا متاثر کیا، بہت سے ناظرین نے اس کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ اگرچہ یہ فلم 2020 میں تھیٹر میں ریلیز کے لیے تیار کی گئی تھی، لیکن آخر کار اس کا پریمیئر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہوا، جہاں اسے ناظرین کی جانب سے مسترد کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔
سشانت سنگھ راجپوت کیس میں مہیش بھٹ کی ریا چکرورتی کے ساتھ مبینہ وابستگی نے آگ پر تیل کا کام کیا۔ مزید برآں، فلم کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
”سڑک 2“ کے ٹریلر نے ایک منفی ریکارڈ قائم کیا، جسے یوٹیوب پر 10 ملین سے زیادہ ڈس لائکس ملے۔
شتروگھن سنہا کا اپنی اہلیہ کو دھوکہ دینے کا اعتراف
فلم کو ناقدین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اس کی کارکردگی، اسکرپٹ، مکالموں کے استعمال پر تنقید کی گئی۔
Comments are closed on this story.