تھیٹر میں کینٹین کے مالک نے ’پشپا 2‘ دیکھنے آئے شخص کا کان چبا ڈالا
مدھیہ پردیش میں کھانے کے بل کے تنازع پر کینٹین مالک نے ”پشپا 2“ ناظرین کے کان کاٹ ڈالے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک کینٹین مالک کے خلاف پشپا 2: دی رول کی تھیٹر اسکریننگ کے دوران مبینہ طور پر ایک شخص کا کان کاٹنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
”ارطغرل“ نےاپنی شہرت کا سہرا پاکستانیوں کو دے دیا
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق گوالیار میں پشپا 2 فلم کی نمائش کرنے والے تھیٹر میں ایک کینٹین کے مالک نے ناشتے کے بل کو طے کرنے کے تنازعہ پر مبینہ طور پر ایک شخص کا کان کاٹ دیا، جس کے نتیجے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
دھوکہ دہی کا الزام، دھرمیندر کی عدالت طلبی
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شبیر فلم کے وقفے کے دوران اندر گنج علاقے میں کیلاش ٹاکیز کی کینٹین میں کھانا خریدنے گیا تھا۔
بھارتی رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے کہا، ”کینٹین کے مالک اور اس کے تین ساتھیوں نے شبیر کو مبینہ طور پر مارا پیٹا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس کا کان بھی کاٹ دیا۔“
جبکہ کینٹین مالک نے ناظر پر کھانے کے پیسے نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
شبیر نے پیر کو پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شبیر کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر منگل کو تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.